مجھے پانچ سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا: سومی علی

بالی ووڈ سپر اسٹارسلمان خان کی سابقہ محبوبہ سومی علی کا کہنا ہے کہ انہیں پانچ سال کی عمر میں گھرکے ملازم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

291238
مجھے پانچ سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا: سومی علی

سومی علی نے نوعمری میں ہی بالی ووڈ میں کام شروع کیا اور سلمان خان کے ساتھ معاشقے کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل کی دونوں کا آٹھ سال پر محیط تعلق 1999میں اختتام کو پہنچ گیا۔
سلمان سے علیحدگی کے بعد وہ امریکی ریاست فلوریڈا منتقل ہو گئیں اور زیادتی کی شکار خواتین کی مدد کیلئے ادارہ No More Tears قائم کیا۔
وہ کہتی ہیں کہ پانچ سال کی عمر میں ایک گھریلو ملازم نے انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا ہے کہ جب وہ اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں طلباءو طالبات کو لیکچر دینے جاتی ہیں تو اپنے ناخوشگوار تجرے کا ذکر کرتی ہیں تاکہ یہ بتا سکیں کہ ظلم کا نشانہ بننے والوں کو خود کو قصور وار نہیں سمجھنا چاہئے بلکہ مجرم کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں