ٹی آر ٹی ایک اور کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے

ترکی کا وسیع ترین نشریاتی نیٹ ورک کا حامل اور بڑے پیمانے پر سنا جانے والا TRT FM,3 مختلف ممالک سے بیک وقت نشریات دے گا

272827
ٹی آر ٹی ایک اور کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے

ترکی ریڈیو نشریات کی 88سالگرہ کے موقع پر ٹی آر ٹی ایک اور کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔۔۔
ترکی کا وسیع ترین نشریاتی نیٹ ورک کا حامل اور بڑے پیمانے پر سنا جانے والا TRT FM,3 مختلف ممالک سے بیک وقت نشریات دے گا۔
اس نوعیت کی نشریات دنیا میں پہلی دفعہ دی جا رہی ہیں۔ جمعرات کی شام کو ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے باکو، برلن اور بوسنیا سے 3 گھنٹوں کی یہ نشریات TRT FM کے "دنیا کا خاص ریڈیو پروگرام" کے ساتھ حقیقت کا روپ اختیار کریں گی۔
باکو میں ایرکان یواش، برلن میں موزو اور بائے جی اور بوسنیا میں ایرکان کونک کی مشترکہ پیشکش کے ساتھ "دنیا کا خاص ریڈیو پروگرام"اپنے سامعین تک پہنچے گا۔
اس کے علاوہ تینوں ممالک کے معروف فنکاروں کو بھی لائیو سننے کا موقع ملے گا۔
آنے والے دنوں میں ترکی اس ریکارڈ کو مزید توسیع دینے کا پروگرام رکھتا ہے۔
"دنیا کا خاص ریڈیو پروگرام" کا اس سے بعد کا ہدف امریکہ، آسٹریلیا اور ایشیاء کے براعظموں کواحاطے میں لینے والی نشریات دینا ہے اور اس کام کے ساتھ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں داخل ہونا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں