ہوائی زادہ

بالی وُڈ کا خیال ہے کہ پہلا طیارہ رائٹس بردرز نے نہیں بلکہ شیوکر باپوجی تلپاڈے نے بنایا

214790
ہوائی زادہ

بالی وُڈ کی فلم ہوائی زادہ میں اس موقف کو پیش کیا گیا ہے کہ پہلا طیارہ امریکہ کے رائٹ بردرز نے نہیں بلکہ اس سے 8 سال قبل یعنی 1895 میں ایک بھارتی سائنسدان شیوکر باپوجی نے بنایا تھا۔

اسی موقف پر یہ فلم بنائی گئی ہے اور اس کا مقصد اس گمنان ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے لیکن یہ کوشش انتہائی ناکام ثابت ہوئی ہے اور ایک دو کو چھوڑ کر فلم کا ہر شعبہ انتہائی غیر متاثر کن رہا ہے۔
فلم میں شیو تلپاڈے ' ایوشمان کھرانہ' ایک ایسا آزاد مزاج نوجوان ہے جو چوتھی جماعت میں آٹھ بار فیل ہونے کے باعث اپنے کنبے کے لئے باعث شرم ہے۔
جوان ہونے پر وہ ایک ڈانسر ستارہ' پلوی شردا' کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے جس پر شیو کا باپ اسے آوارہ گردی کی زندگی گزارنے کی وجہ سے گھر سے نکال دیتا ہے ۔ شیو ایک دیوانے سائنس دان سبھریا شاستری ' متھن چکرورتی' کا اسسٹنٹ بن جاتا ہے جو خفیہ طور پر طیارہ بنانے کی کوششوں میں لگا ہوتا ہے۔
یہ دونوں مل کر متعدد ناکام کوششوں کے بعد ایک طیارہ بنا لیتے ہیں لیکن برطانوی حکمرانوں کے خوف سے اسے چھپا کر رکھتے ہیں۔ اس دوران شیو کا استاد شاستری مر جاتا ہے اور شیو اس خواب کو کسی نہ کسی طرح تعبیر کا رنگ دے دیتا ہے۔
فلم میں معلومات کو حقائق کی شکل میں پیش کرنے کی بجائے خالص بالی وُڈ اسٹائل میں پیش کیا گیاہے اور دکھائی جانے والی چیزیں اپنے مصنوعی پن کی وجہ سے ناظر کی اکتاہٹ کا باعث بنتی ہیں۔طیارے کی تاریخ بتانے کے ساتھ ساتھ شیو اور ستارہ کی محبت کی کہانی بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن دونوں سمتیں مضبوط تائثر قائم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔ اسی طرح زبردستی کی وطن پرستی اور روایتی بالی وُڈ انداز ہدایتکار کی نوآموزی کا ثبوت ہیں۔
فلم کی اداکاری بھی متاثر کن نہیں ہے تاہم جو چیز اچھی ہے فلم کے سیٹ اور موسیقی ہے اور فلم کے سیٹ اور گانے ناظر کی توجہ کو اپنی گرفت میں لیتے نظر آتے ہیں۔
فلم کی ڈائریکشن وبھوویندر پوری نے کی ہے اور یہ ان کی پہلی فلم تھی جس کا موضوع تو اچھا تھا لیکن ڈائریکٹر اسے سنبھال نہیں سکے۔ ڈھائی گھنٹے سے زائد دورانیے کی اس فلم کے ڈائریکٹر وبھو وریندر پوری نے ہی اسے سورابھ بھوے کے ساتھ مل کر تحریر کیا ہے جبکہ اس کے پروڈیوسرز راجشن نگا، وبھو وریندر پوری اور وشال گورانی ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں ایوشمان کھرانہ، متھن چکرورتی، پلوی شردھا اور نمن جین وغیرہ نمایاں کرداروں میں شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں