ملائشیا فلم " سرمئی کے 50 شیڈ" پر بین

"سرمئی کے 50 شیڈ" نامی فلم کہ جس کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے ملائشیا میں بین کر دی گئی

214236
ملائشیا فلم " سرمئی کے 50 شیڈ" پر بین

"سرمئی کے 50 شیڈ" نامی فلم کہ جس کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے ملائشیا میں بین کر دی گئی ہے۔

موصول معلومات کے مطابق ملیشئین فلم سینسر شپ بورڈ کے چئیر مین داتُک عبدالحلیم عبدالحامد نے کہا ہے کہ فلم جس کے پرئیمیر کا 12 فروری کو پلان بنایا جا رہا ہے فلم بینوں کے لئے غیر موزوں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جیمی ڈورنین اور ڈاکوٹا جانسن کے مرکزی کرداروں کے ساتھ یہ فلم ، فلم سے زیادہ ایک پورونوگرافی ہے۔
داتُک عبدالحلیم عبدالحامد نے کہا ہے کہ فلم کو بین کرنے کا فیصلہ بورڈ نے فلم کے ان مناظر کو دیکھتے ہوئے کیا ہے کہ جو قدرتی سیکس کی بجائے سادیتی عناصر کے حامل ہیں۔
واضح رہے کہ "سرمئی کے 50 شیڈ" نامی یہ فلم ای ایل جیمز کے اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر سیم ٹیلر ہیں اور یہ ایک ایسی فلم ہے کہ جس کا سال 2015 سب سے زیادہ بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
مرکزی کرداروں جیمی ڈورنین اور ڈاکوٹا جانسن کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں لُوک گریمیس، مارسیا گائے ہارڈن، جنیفر اہلے اور ریٹا اورا شامل ہیں۔
فلم کی نمائش فروری کے وسط میں متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں