سلمان خان بھی دپیکا کے پرستار نکلے

سلمان خان اور ڈائریکٹر کرن جوہر جیسی معروف شخصیات بھی دپیکا پدوکون کے چاہنے والوں کی فہرست میں

206560
سلمان خان بھی دپیکا کے پرستار نکلے

بالی وُڈ کی حسینہ دپیکا پدوکون کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے لیکن کسے خبر تھی کہ ان لاکھوں میں سلمان خان اور ڈائریکٹر کرن جوہر جیسی معروف شخصیات بھی شامل ہوں گی۔
سلمان خان کی دپیکا کے لئے چاہت کا اظہار گذشتہ دنوں فلم فئیر ایوارڈ کی تقریب میں دیکھنے میں آیا جب سلمان خان دپیکا کے سفید لباس کو چباتے ہوئے نظر آئے۔
سلمان خان دراصل اپنی فلم 'کک' کے گانے 'جمعے کی رات' پر پرفارم کر رہے تھے جب ان کے ہمراہ کرن جوہر ، کپل شرما اور سدھارتھ ملہوترہ نے دپیکا کے گاون کو منہ میں لے کر چلنا شروع کر دیا۔
دپیکا سفید لباس میں بہت پُرکشش نظر آ رہی تھیں اور انہیں تقریب کے میزبان کرن جوہر اور کپل شرما نے اسٹیج پر مدعو کیا ۔
اس کے بعد سلمان خان اور سدھارتھ ملہوترہ نے بھی وہاں آ کر فلم کک کے مشہور گانے پر اسٹیپ لینا شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ فلم فئیر ایوارڈ کی تقریب 31 جنوری کو منعقد ہوئی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں