جنوب مشرقی اناطولیہ میں سال 2014 سیاحت کے حوالے سے ایک روشن سال

سال 2014 میں خاص طور پر غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 130 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جو اس سیکٹر میں کام کرنے والوں کی خوشی کا سبب بنا

206203
جنوب مشرقی اناطولیہ میں سال 2014 سیاحت کے حوالے سے ایک روشن سال

جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقے نے سیاحت کے حوالے سے ایک روشن سال کو پیچھے چھوڑ ا ہے۔
سال 2014 میں خاص طور پر غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 130 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جو اس سیکٹر میں کام کرنے والوں کی خوشی کا سبب بنا۔
بیسیوں مختلف تہذیبوں اور ہزاروں سالہ ماضی کے ساتھ جنوب مشرقی اناطولیہ کا علاقہ ترکی کی سیاحت میں ایک چمکتے ہوئے ستارے کی حیثیت رکھتا ہے۔
غازی آنتیپ میں زیگوما موزائک عجائب گھر ، شان لی عرفا میں بالک گیول، آدیامان میں نمرود کےآثار قدیمہ اور اسی طرح کے بیسیوں آثار قدیمہ سیاحت کے مقبول مراکز رہے۔
وزارت سیاحت کا ہدف رواں سال میں سال 2014 سیاحوں کی 1 ملین 4 لاکھ تعداد کو 2 ملین تک پہنچانا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں