میں عامرکی شخصیت سے کافی متاثر ہوں : سلمان خان

بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے دوست اور بالی ووڈ سٹار عامر خان کی شخصیت سے متاثر ہیں

198045
میں عامرکی  شخصیت سے کافی متاثر ہوں : سلمان خان

بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے دوست اور بالی ووڈ سٹار عامر خان کی شخصیت سے متاثر ہیں ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا کہ میں نے عامر کے ساتھ اپنے کیریئر کے آغاز میں فلم انداز اپنا اپنا میں کام کیا تھا یہ میرے لئے ایک یادگار تجربہ تھا ہم اس فلم سے قبل صرف ایک بار ملے تھے تاہم اس فلم میں ہم اچھے دوست بنے اور آج تک ہمارے درمیان بہت عزت اور احترام کا رشتہ ہے ۔


میں بحیثیت انسان عامر خان کی شخصیت سے بہت متاثر ہوں میرے خیال سے وہ بہت ذہین اور سلجھا ہوا انسان ہے وہ بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں سے آگے کی سوچ رکھتا ہے اور سب سے ایک قدم آگے رہنا چاہتا ہےمیرے خیال سے وہ زیادہ ہٹ فلمیں بھی دے سکتا تھا تاہم اس نے اپنی خوشی سے کام کیا اور اسی وجہ سے مختصر کام کیا عامر خان کے سٹائل کی نقل کرنے کے حوالے سے سلمان خان نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کی نقل کرنے کی کوشش نہیں کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں