ٹی آرٹی کی طرفسے دو تاریخی ڈرامہ سیریلز کا آغاز

ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل شنول گوکھا نے اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ " یہ ڈرامہ سیریلز اس دور کی روح کی عکاس ہیں، جو ہمیں ہمارے ماضی کی یاد دلاتی ہیں، ڈراموں کی عکس بندی، اداکاروں کی ہنر مندی نے ان منصوبوں کو کامیابی دلائی ہے

156850
ٹی آرٹی کی طرفسے دو تاریخی ڈرامہ سیریلز کا آغاز

عثمانی سراغ رساں سیریل:"فلینتا" کا آغاز
عثمانیوں کے انصاف کے ترازو کو بیان کرنے والی ڈرامہ سیریل "فلنتا" ٹی آرٹی چینل ون پر 23 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔
"فلنتا" اور سلطنتِ عثمانیہ کے قیام کی عکاسی کرنے والے"بیداری" ڈراموں کے لیے گالا شب کا اہتمام استنبول میں ہوا۔
ٹی آرٹی کی دو چیلنجنگ ڈرامہ سیریلز "فلنتا" اور "بیداری" کے اداکار ٹی آرٹی کے تپے باشے اسٹوڈیو میں منعقدہ خصوصی گالا میں یکجا ہوئے۔
عثمانیوں کے دور کی داغ بیل ڈالنے سے قبل کے دور کی عکاسی کرنے والا"بیداری" ڈرامہ دو ہفتے شروع ہوا اور اس میں ناظرین نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔
انیسویں صدی کے عہد عثمانیہ کی عکاسی کرنے والے اور اس دور میں قوانین کی بالادستی کی عکاسی کرنے والے "فلنتا" ڈرامے کا پہلا خصوصی شو پیش کیا گیا۔
گالا میں دونوں ڈراموں کے پروڈیوسر حضرات، ہدایت کار اور اداکاروں سمیت ٹی آرٹی کے اعلی منتظمین اور فن کی دنیا کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
دونوں ڈراموں کے اسکرپٹ کے پائے کے ہونے کی وضاحت کرنے والے ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل شنول گوکھا نے اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ " یہ ڈرامہ سیریلز اس دور کی روح کی عکاس ہیں، جو ہمیں ہمارے ماضی کی یاد دلاتی ہیں، ڈراموں کی عکس بندی، اداکاروں کی ہنر مندی نے ان منصوبوں کو کامیابی دلائی ہے۔ فلنتا ڈرامے کے محض دس منٹ کے حصے کو دیکھتے ہی اس کے اعلی پائے کا ہونے کا اندازہ ہوتا ہے۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں