دنیا کے 50 بہترین اساتذہ کی فہرست کے لئے ایک کا انتخاب ہو گیا

ترکی کے کُم کھوئے پرائمری اسکول کی ٹیچربھی 50 بہترین اساتذہ میں شامل ہیں

143496
دنیا کے 50 بہترین اساتذہ کی فہرست کے لئے ایک کا انتخاب ہو گیا

دنیا کے 50 بہترین اساتذہ کی فہرست کے لئے ایک کا انتخاب ہو گیا ہے۔

ترکی کے ضلع سامسون کی تحصیل چارشمبہ کے کُم کھوئے پرائمری اسکول کی ٹیچر' دلیک لیوانے لی ' بھی 'وارکے گیمز وقف کی گلوبل اساتذہ ایوارڈ کمیٹی' کی طرف سے منتخب کردہ 50 بہترین اساتذہ میں شامل ہیں۔
لیوانے لی نے چارشمبہ کے کونسلر جانیر یلدز کے ساتھ ملاقات کی جس میں یلدز نے انہیں بتایا کہ ان کی طرف سے شخصی طور پر دی گئی درخواست کو زیر غور لے لیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں 5 ہزار اساتذہ میں سے 50 افراد کے فائنل گروپ کے لئے منتخب کیا گیاہے۔
یلدز نے کہا کہ اس مقابلے کے انعام کی مالیت 1 ملین ڈالر ہے تاہم یہاں جو بات زیادہ اہم ہے وہ ہماری معلمہ کا دیگر اساتذہ کے لئے ایک مثال بننا ہے اور اس بات کو ثابت کر کے انفرادیت پیدا کرنا ہے کہ تعلیم و تربیت کے دوران کیا کیا کچھ کیا جا سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں