ہالی وُڈ، اوباما اور مشعل کے رومانس پر فلم بنانے کی تیاریوں میں

اس پہلی ملاقات میں میں دل سے اوباما پر فریفتہ ہو چکی تھی: مشعل اوباما

141253
ہالی وُڈ، اوباما اور مشعل کے رومانس پر فلم بنانے کی تیاریوں میں

ہالی وُڈ سلور اسکرین پر امریکہ کے صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کے رومانس کو نمائش کیا جائے گا۔

بیرونی میڈیا کے مطابق " ساؤتھ سائڈ وِد یو " کے نام سے ایک نئی فلم میں اس پہلی ملاقات کو فلمایا جائے گا کہ جوباراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کے درمیان 1989 میں ہوئی اور اس جوڑے کے درمیان رومانس کا پہلا قدم ثابت ہوئی۔ مشعل اوباما کے کردار کے لئے ٹیکا سمٹر کو کاسٹ کر لیا گیاہے جبکہ اومابا کے کردار کے لئے ایکٹر کے انتخاب پر ابھی غور کیا جا رہاہے۔
سن 1989 میں مشعل اوباما ایک لاء فرم میں ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہی تھیں جب اوباما نے انہیں دیکھا۔ اوباما ان سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہیں ملاقات کی پیشکش کر دی۔
مشعل نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ " اس پہلی ملاقات میں ہم ایک دوسرے سے اتنے متاثر ہوئے کہ ملاقات کے آخر تک ہر بات طے پا چکی تھی اور میں دل سے اوباما پر فریفتہ ہو چکی تھی"۔
فلم کے ہدایتکار رچرڈ ٹین ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ فلم کا اسکرپٹ بھی انہوں نے لکھا ہے۔
فلم کی نمائش سال 2016 کے آغاز میں متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں