میڈیا فورم کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں شروع ہو گیا

ترکی زبان بولنے والے ممالک اور معاشروں کا میڈیا فورم کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں شروع ہوا

192132
میڈیا فورم کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں شروع ہو گیا

ترکی زبان بولنے والے ممالک اور معاشروں کا میڈیا فورم کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں شروع ہوا۔

فورم میں عالم ترک کو تشکیل دینے والے 21 ممالک اور معاشروں سے 100 کے قریب اخباری نمائندے شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب میں ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک، نائب وزیر اعظم بیولنت آرنچ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی اسمبلی اسپیکر سیبل سیبر اور وزیر اعظم اوزکان یورگان جی نے شرکت کی۔
فورم میں عالم ترک کے مسائل کو پوری طرح دنیا پر واضح نہ کئے جانے پر زور دیا گیا۔
فورم سے خطاب میں جمیل چیچک نے دنیا کو عالم ترک کے مسائل سے پوری طرح آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس موضوع پر اخباری نمائندوں سے حساسیت کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
فورم میں درپیش مسائل اور معلومات کے بہاو جیسے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی اور فورم کل اختتام پذیر ہو جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں