مسجد اقصی کی تفصیلات پر مبنی کتاب کی رونمائی

اردنی پروفیسر نے مسجد اقصیٰ اور القدس کے ماضی اور حال کو بیان کرنے والی ایک با تصویری کتاب کی تصنیف کرتے ہوئے مسلم امہ کو ان مقدس مقامات کی افادیت سے آگاہی کروانے کا مقصد بنایا ہے

184062
مسجد اقصی  کی تفصیلات پر مبنی کتاب کی رونمائی

تاریخََ اسلامی کے اہم ترین شہہ پاروں میں شامل مسجدِ اقصیٰ کی تمام تر تفصیلات کو اردن کے ایک پروفیسر نے ایک کتاب میں یکجا کیا ہے۔
تاریخ میں اس حوالے سے جامع ترین کام کی خصوصیت کی حامل کتاب کی تقریبِ رونمائی اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہوئی۔
القدس اور مسجد اقصی کے بارے میں تحقیقات کا ثمرہ ہونے والی کتاب میں ان مقدس مقامات کی معماری، تاریخ اور تمام تر باریکیوں کے ساتھ بلندمعیار کی تصاویر کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
اس شہہ پارے کی وساطت سے مسلم اُمہ کو مسجدِ اقصیٰ کی اہمیت سے روشناس کروانے کا مقصد بنایا گیا ہے۔
کتاب کی تقریبِ رونمائی میں بھاری تعداد میں عالمین، مورخین، معمار، انجینئر اور ماہرینِ سوشیالوجی نے شرکت کی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں