ڈراموں کی برآمد میں دوسرا ملک

ترکی امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ڈراموں کی برآمد کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے

171470
ڈراموں کی برآمد میں دوسرا ملک

ترکی امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ڈراموں کی برآمد کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

اس حوالے سے اقتصادیات کے شعبے سے اہم شخصیات نے کل استنبول میں منعقدہ ایک پروگرام میں سینما کے شعبے کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
پروگرام میں ترکی کے وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترک ڈراموں کو دنیا بھر میں دلچسپی کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔
زیبک چی نے کہا کہ "امریکہ میں پاسپورٹ چیک کرنے والے ایک اہلکار کا یہ سوال کرنا کہ فلاں ڈرامے کی فلاں قسط کے بعد کیا ہوا تھا نہایت متاثر کن ہے"۔
اس دلچسپی کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں ترکی کو بیان کرنے والے حقائق بھی نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
زیبک چی نے ترکی کے نقطہ نظر کو، مارکیٹنگ کو اور تعارف کو درست شکل میں دنیا تک پہنچانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
عالمی شہرت کے حامل ڈائریکٹر بابی رُوتھ پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔
رُوتھ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلموں میں حقیقت کی عکاسی نہایت اہمیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ سینما کے افراد ثقافتی مصنوعات کی برآمدات کو 2023 تک 2 بلین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں