اوزبکستان میں عالمی سیاحتی میلہ
اس میلے میں ترکی کے علاوہ ، اسپین، اٹلی،جمہوری چیک،ایران،مصر،ملیشیا ،متحدہ عرب امارات سمیت تیس ممالک کے ٹور آپریٹرز شرکت کر رہے ہیں
عالمی سیاحتی تنظیم کے اشتراک سے اوزبکستان میں منعقدہ ایک میلے کو خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے۔
اس میلے میں ترکی کے علاوہ ، اسپین، اٹلی،جمہوری چیک،ایران،مصر،ملیشیا ،متحدہ عرب امارات سمیت تیس ممالک کے ٹور آپریٹرز شرکت کر رہے ہیں۔
اس میلے میں شریک نائب وزیر ثقافت و سیاحت عبدالرحمن آری جی نے کہا کہ اقزبسکتان کی طرف سے سیاحتی نوعیت سے ویزے کے حصول میں نرمی اور پروازوں میں اضافے کی بدولت سیاحوں کی آمد میں اضافہ ممکن ہے ۔
تاشقند میں متعین ٹرکش ایئر لائنز کے کنٹری مینیجراوکتائے خیرات نے بھی کہا کہ ہماری فضائی کمپنی کو دو سال کے عرصے میں سب سے زیادہ سیاحوں کی ترجیح حاصل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
ہر سال منعقد ہونے والا یہ میلا تین روز تک جاری رہے گا۔
متعللقہ خبریں
ٹی آر ٹی کے 'تابی' ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے قیام کی پہلی سالگرہ
ہم فی الحال یہ مواد اپنے صارفین کو ترکی، انگریزی، ہسپانوی، عربی اور اردو 5 زبانوں میں پیش کر رہے ہیں