بینگ بینگ بالی ووڈ کی مہنگی فلموں میں شامل

بالی وڈ کے معروف اداکار ریتک روشن اور قطرینہ کیف کی فلم بینگ بینگ بالی وڈ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک ہے

147490
بینگ بینگ بالی ووڈ کی مہنگی فلموں میں شامل

بالی وڈ کے معروف اداکار ریتک روشن اور قطرینہ کیف کی فلم بینگ بینگ بالی وڈ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلموں میں سے ایک ہے۔
اطلاعات کے مطابق فلم کا بجٹ تقریباً 140 کروڑ روپے ہے کہ جس میں تشہیری مہم اور اشتہارات کے اخراجات بھی شامل ہیں۔
فوکس سٹار سٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی زبردست ایکشن اور سٹنٹس سے بھرپور اس فلم میں ہالی وڈ کے ایکشن ڈائریکٹر اینڈی آرم اسٹرانگ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
آرم سٹرانگ نے اس سے پیشتر دی امیزنگ سپائڈر مین ٹو میں سٹنٹ ڈائریکٹرکی خدمات دی تھیں۔
فلم چار ہزار سے زائد پرنٹس کے ساتھ دو اکتوبر کو بھارت میں آنجہانی مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔
بھارت میں عام طور پر فلمیں جمعے کو نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہیں لیکن یہ فلم ایک دن قبل ریلیز کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں