استنبول میں فن خطاطی کی نمائش

تاریخ اسلام میں فنون ِ خطاطی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی ممتاز خطاطوں کو بھی استنبول مدعو کیا گیا ہے

124271
استنبول میں فن خطاطی کی نمائش

اسلامی تاریخ، صنعت و ثقافت کے تحقیقاتی مرکز نے دنیا کے اہم ترین خطاطوں اور اس فن کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والوں کو استنبول میں یکجا کیا ہے۔
فن ِ خطاطی مسلم امہ میں اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے فروغ کے زیر مقصد پہلی بار منعقدہ "بین الاقوامی فنِ خطاطی کا سنگم " کے زیر نام خطاطی شہہ پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اس نمائش میں 54 خطاط کے 64 شہہ پاروں کو رکھا گیا ہے۔
اس دوران خطاطوں کی یونین کے قیام کا بھی اعلان کیا جائیگا۔
دولما باھچے آرٹ گیلری میں لگائی گئی یہ نمائش 16 ستمبر تک جا ری رہے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں