ریڈ اسکوائر میں عثمانی دور کے مناظر

سپاس کایا باشنیا بین الاقوامی فوجی میوزک فیسٹیول میں مدعو ترکی کی اِزنِک مہتر بینڈ ٹیم نے ریڈ اسکوائر میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا

111455
ریڈ اسکوائر میں عثمانی دور کے مناظر

ریڈ اسکوائر میں عثمانی دور کے مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔۔۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ سپاس کایا باشنیا بین الاقوامی فوجی میوزک فیسٹیول میں مدعو ترکی کی اِزنِک مہتر بینڈ ٹیم نے ریڈ اسکوائر میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
تاریخی ریڈ اسکوائر میں مہتر ٹیم کی پرچموں اور تلواروں کے ساتھ مارچ نے رنگا رنگ مناظر پیدا کئے۔
مہتر ٹیم کے ترانے ریڈ اسکوائر میں گونجے ، مظاہرے کو دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی جگہیں کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں اور تماشائیوں نے ٹیم کے تلوار اور ڈھال کے مظاہروں سے خاص طور پر دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
اِزنِک مہتر ٹیم فیسٹیول کے دوران 7 ستمبر تک ریڈ اسکوائر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔
فیسٹیول میں مہتر ٹیم کے ساتھ ساتھ سربیا، اسکاٹ لینڈ، چین اور میکسیکو جیسے ممالک سے بھی فوجی بینڈ اور رقاص ٹیمیں شریک ہیں۔
سپاس کایا باشنیابین الاقوامی فوجی میوزک فیسٹیول سال 2009 سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ فیسٹیول میں اس سال 12 ممالک سے 22 گروپ شریک ہیں اور منتظمین کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال تقریباً 60 ہزار افراد فیسٹیول دیکھیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں