سونا کشی سنہا عمران کے ساتھ مل کر گائیں گی

سوناکشی سہنا نے ارجُن کپور کے ساتھ اپنی اپ کمنگ فلم "تیور" کے لئے پاکستانی سنگر عمران خان کے ہمراہ خود گیت گا کر موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

80620
سونا کشی سنہا عمران کے ساتھ مل کر گائیں گی

بالی وُوڈ کی دبنگ لڑکی سوناکشی سہنا نے ارجُن کپور کے ساتھ اپنی اپ کمنگ فلم "تیور" کے لئے خود گیت گا کر موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
اس سے قبل کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سنگر اور ریپر عمران خان کو ارجن کپور اور سوناکشی سہنا کی فلم "تیور" کے گیتوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے لیکن تازہ اطلاع کے مطابق سنہا نے بھی اپنی مووی کے لئے عمران خان کے ساتھ مل کر گیت گایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے حال ہی میں یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ اپنی ویڈیو کو ٹویٹ کیا تھا اور اب وہ عمران خان کے ساتھ ڈویٹ گا رہی ہیں ، یوں سنہا دو عالمی انٹرٹینرز کے ساتھ کام کرنے والی پہلی سٹار بن گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اپنی فلم کے لئے خود موسیقی دینا بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک رجحان بن گیا ہے اور متعدد فلم اسٹار اپنی فلموں کے لئے خود گیت گا رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں