استنبول ، 'ایکے بانا' کی میزبانی کر رہا ہے

جاپان کے سرفہرست استادوں میں سے شوگو کاریازاکی نے پھولوں کی رنگا رنگ آرائش کر کے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا

116301
استنبول ، 'ایکے بانا' کی میزبانی کر رہا ہے

استنبول ، جاپان کے روایتی پھولوں کی آرائش کے فن 'ایکے بانا' کی میزبانی کر رہا ہے۔
اس فن میں جاپان کے سرفہرست استادوں میں سے شوگو کاریازاکی نے پھولوں کی رنگا رنگ آرائش کر کے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا۔
جاپان کے پھولوں کی آرائش کے فن ایکے بانا کے استادوں میں سے شوگو کاریازاکی نے استنبول میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے موسمی پھول استعمال کر کے جاپانی اور ترک شائقین کے سامنے ایک سے بڑھ کر ایک رنگین اور خوبصورت نمونہ پیش کیا۔
گلاب، گُلِ داودی اور بہت سے رنگا رنگ پھول استعمال کر کے حقیقی معنوں میں ایک بصری میلے کا سا سماں پیدا کیا گیا۔
مہمانوں نے جاپانی ماہرِ فن کی ہر پُر معنی آرائش کو دلچسپی سے دیکھا۔
ترکی میں مقیم جاپانی باشندے جاپان سے کئی کلومیٹر کی مسافت پر بھی اپنے روایتی فنون کا نظارہ کر کے خوشی محسوس کر رہے تھے۔
ترک مہمانوں کو بھی اس وسیلے سے ایکے بانا فن کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔
جاپانی ماہرِ فن کاریازاکی اپنے فن کا اگلا مظاہرہ پیرس میں کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں