شہزادی ڈیانا کے بغیر ان کی 53 ویں سالگرہ

اگر برطانوی شہزادی ڈیانا آج زندہ ہوتیں تو وہ ترپن سال کی ہوتیں اور اپنی سالگرہ منا رہی ہوتیں۔معصوم اور بھولی صورت والی لیڈی ڈیانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ میں برطانیہ میں پیدا ہوئیں

114236
شہزادی ڈیانا کے بغیر ان کی 53 ویں سالگرہ

آج برطانیہ میں شہزادی ڈیانا کے بغیر ہی اُن 53 ویں سالگرہ منائی گئی۔
اگر برطانوی شہزادی ڈیانا آج زندہ ہوتیں تو وہ ترپن سال کی ہوتیں اور اپنی سالگرہ منا رہی ہوتیں۔معصوم اور بھولی صورت والی لیڈی ڈیانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ میں برطانیہ میں پیدا ہوئیں۔۔ برطانوی شہزادہ چارلس نے جب انہیں دیکھا تو دیکھتے ہی دل دے بیٹھے اور جولائی انیس سو اکیاسی میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ لیکن چند سال بعد ہی انکے رشتے میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں۔انیس سو چھیانوے میں شہزادی ڈیانا کو طلاق ہوئی لیکن انکی شہرت میں کمی نہ آسکی۔ انہوں نے خود کو فلاحی کاموں میں مصروف کرلیا۔ بارودی سرنگوں کے خلاف مہم بھی چلائی اور پاکستان بھی آئیں۔کروڑوں دلوں کی دھڑکن لیڈی ڈیانا اکتیس اگست انیس سو ستانوے میں پیرس میں مصر سے تعلق رکھنے والے ڈوڈی الفائد کے ساتھ ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں،مگر لوگوں کے لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں