جمعہ لی کزیک اور برگاماعالمی میراث کی فہرست میں شامل

برصا جمعہ لی کزیک اور برگاما کو دوہا میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے تعلیم ، علم اوثقافت کے ادارے یونیسکو کے 38 ویں عالمی میراث کمیٹی کے اجلاس میں عالمی میراث کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے

104203
جمعہ لی کزیک اور برگاماعالمی میراث کی فہرست میں شامل

جمعہ لی کزیک اور برگاما کو عالمی میراث کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
برصا جمعہ لی کزیک اور برگاما کو دوہا میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے تعلیم ، علم اوثقافت کے ادارے یونیسکو کے 38 ویں عالمی میراث کمیٹی کے اجلاس میں عالمی میراث کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
قطر قومی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں قطر کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز کے ذریعے برصا اور جمعہ لی کزیک ، عثمانی سلطنت کی ابتدا اور جرمنی کی جانب سے پیش کردہ برگاما کئی تہذیبوں کے ثقافتی مرکز کو عالمی میراث کی فہرست میں شامل کرنے کو قبول کرلیا گیا ہے۔
جمعہ لی کزیک سلطنتِ عثمانیہ کے ابتدائی دور کے آبادیاتی مراکز اور ددیہاتی آبادیوں کے علاوہ برگاما کو فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد عالمی میراث کی فہرست میں ترکی کے شامل مقامات کی تعداد گیارہ سے بڑھ کر تیرہ ہوگئی ہے۔
جمعہ لی کزیک سلطنتِ عثمانیہ کے ابتدائی دور کے آبادیاتی مراکز ، اورحان غازی کلیئہ اور گردو نواح کے علاقے کو اپنے اندر سموئے ہوئے سراؤں کے علاقے ، خداوندگار مراد اول کلیئہ ، یلدرم بیاضد اول کلیئہ ، یشیل مراد اول کلئیہ، مرادیئہ مراد دوئم کلئیہ اور جمعہ لی کزیک دیہات سمیت چھ علاقوں پر مبنی دیہات ہے۔
برگاما جہاں پر ہیلن اسٹک دور میں سب سے بڑے کتب خانوں میں سے ایک تعمیر کیا گیا تھا ثقافتی رنگوں کی بدولت اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ علاقہ سلطنت روم اورعثمانی دور کو اپنے اندر سموئے ہوئے برگاما ، آقروپول ، گردو نواح کا علاقے میں موجود سات بڑے ٹیلے مقدس مقامات سمیت کل نو حصوں پر مشتمل ہے۔
ترکی کی عالمی میراث کی فہرست میں موجود فائلوں میں استنبول کے تاریخی مقامات ، دیوری کی اولو مسجد، اور دارالشفا ، حاتوشاش ، کو ہ نمرود ، ایکزین تھوس لیٹون، صفران بولو شہر، ٹرائے انٹیک شہر ، ایدرنے سلیمیہ مسجد اور کلئیہ ، گوریمے ملی پارک اور کپاڈوکیہ ، پامک قلعے ہیرا پولیس اور چاتال ہیوک نیولٹیک شہر موجود ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں