روم میں محفل تصوف کا اہتمام

روم میں مولوی کانفرنس اور صوفیانہ موسیقی کا انعقاد کیا گیا جس میں اطالویوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

71968
روم میں  محفل تصوف کا اہتمام

روم میں مولوی کانفرنس اور صوفیانہ موسیقی کا انعقاد کیا گیا ۔
یونس ایمرے مرکز ثقافت ترک میں منعقدہ اس تقریب میں کثیر تعداد میں اطالویوں نے شرکت کی ۔
کانفرنس میں مولوی طرز تبلیغ اور اس کے بانی مولانا جلال الدین محمد رومی کے فلسفہ حیات پر روشنی ڈالی گئی ۔
کانفرنس کے بعد وزارت سیاحت و ثقافت سے منسوب قونیا صوفیانہ موسیقی کے طائفے کی طرف سے تاریخی قصرِ لان چیلوتی کے احاطے میں ایک محفلِ سماع کا انعقاد کیا گیا ۔
اس تقریب میں ویٹیکن سٹی میں متعین ترک سفیر کنعان گور سوئے ، روم میں متعین ترک سفیر ایرکان آئی تون،شمالی قبرص کے روم میں نمائندے نوبر وجیحی فرید اور اطالویوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں