ایکواڈور میں پر تشدد واقعات میں 17 افراد ہلاک

یہ جھڑپیں اختتام الہفتہ 5 سیاحوں کے ایک گروپ کو حراست میں لینے کے بعد چھڑیں

2123556
ایکواڈور میں پر تشدد واقعات میں 17 افراد ہلاک

پر تشدد واقعات  میں اضافہ ہونے والے جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملک کے مانتا، منابی اور گواسمو شہروں میں سکیورٹی فورسزاور غنڈوں  کے درمیان تصادم ہوا۔

ان واقعات میں ایک فوجی سمیت 17 افراد جانوں سے گئے۔

حکام کے  بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جھڑپیں اختتام الہفتہ 5 سیاحوں کے ایک گروپ کو حراست میں لینے کے بعد چھڑیں۔

بتایا گیا ہے کہ  سیاحوں کو  زندہ بچا لیا  گیاہےاور کئی گینگ ممبران جھڑپوں میں مارے گئے۔

کچھ عرصے سے ملک بھر میں سیکیورٹی کے بحران سے نبردآزما ایکواڈور کی حکومت نے 9 جنوری کو منشیات کے گروہ کے سرغنہ ادولفو ماسیاس  اور کچھ قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے  اور بعد ازاں پولیس گاڑیوں پر حملوں کے بعد ملک میں 60 دنوں کے لیے  ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

ہنگامی صورتحال کے فیصلے کے بعد جرائم پیشہ تنظیموں نے کئی پولیس افسران کو اغوا کیا اور ان کی گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی،  ان واقعات میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں