قطر اور مصر حماس پر دباو ڈالیں: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن  نے مصری اور قطری رہنماوں سے روابط میں غزہ میں جنگ بندی کی بحالی اور اسیروں کی رہائی کے لیے حماس پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے

2133592
قطر اور مصر حماس پر دباو ڈالیں: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن  نے مصری اور قطری رہنماوں سے روابط میں غزہ میں جنگ بندی کی بحالی اور اسیروں کی رہائی کے لیے حماس پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 وائٹ ہاوس کے مطابق، امریکی صدر نے مصری ہم منصب السیسی اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت ۔

اس بات چیت میں بائیڈن نے غزہ کے حوالے سے  مصر اور قطر کی  جنگ بندی کی کوششوں کے حوالے سے جاری مذکرات میں معاونت  کو سراہا اور کہا کہ اگر حماس نے میز پر موجود تجاویز قبول کر لیں تو جنگ بندی بحال ہو جائے گی اور انسانی امداد کی ترسیل تیز ہو گی ہم قطر اور مصر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ  اسرائیلی اسیروں کی رہائی کے لیے حماس پر دباو ڈالیں ۔

 یاد رہے کہ مصر اور قطر کی ثالثی سے جنگ بندی اور باہمی قیدیوں کے  تبادلے  پر مبنی معاہدے کی تجویز گزشتہ دنوں حماس کو پیش کی تھی  جس پر اس نے غور کرنےکا کہا تھا ۔

 مصری پریس کا کہنا تھا کہ  حماس کی قیادت قاہرہ سے روانہ ہو گئی ہے اور عین ممکن  ہے کہ وہ  جنگ بندی سے متعلق اپنی پیشکش تحریری طور پر  سامنے رکھے  گی  ۔



متعللقہ خبریں