میکسیکو کے راستے امریکہ جانے کی کوشش میں 8 چینی شہری ہلاک

کشتی الٹنے کے نتیجے میں سات خواتین سمیت  8 مہاجرین اپنی جانوں  سے ہاتھ دھو بیٹھے

2122957
میکسیکو کے راستے امریکہ جانے کی کوشش میں 8 چینی شہری ہلاک

میکسیکو کے راستے امریکہ جانے کی کوشش میں ہونے والے آٹھ چینی مہاجرین کشتی الٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

میکسیکو کی ریاست اوکساکا کے ساحل سے آٹھ چینی شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔

حکام نے اعلان کیا کہ کشتی الٹنے کے نتیجے میں سات خواتین سمیت  8 مہاجرین اپنی جانوں  سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اوکساکا  اٹارنی  کے دفتر کا کہنا ہے  کہ ہم مرنے والوں کی شناخت کے لیے میکسیکو میں چینی سفارت خانے کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں