غزہ کی پٹی کو یومیہ اوسطاً 159 انسانی امدادی ٹریلر داخل ہوسکے ہیں، اقوام متحدہ

مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک بیان جاری کیا

2123125
غزہ کی پٹی کو یومیہ اوسطاً 159 انسانی امدادی ٹریلر داخل ہوسکے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی طرف سے قحط کا ماحول پیدا کرنے والے غزہ کی پٹی کو یومیہ  اوسطاً 159 انسانی امدادی ٹریلر داخل ہوئےہیں جو  کہ علاقے کی  ضرورت سے بہت کم ہے۔

مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک بیان جاری کیا  ہے۔

اسرائیل نے ماہِ  مارچ میں یومیہ اوسطاً 159 انسانی امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے جو کہ مطلوبہ  ضروریات سے انتہائی کم سطح پر ہے۔ "رسائی کی رکاوٹیں غزہ کی پٹی میں لوگوں تک پہنچنے کے لیے انسانی ہمدردی کے کارکنان  کی صلاحیتوں  کو متاثر کر رہی ہیں۔"

دنیا کے کئی ممالک سے مصری سرزمین کے راستے غزہ بھیجی جانے والی انسانی امداد کا بیشتر حصہ اسرائیلی رکاوٹوں کی وجہ سے مصر میں اجازت کا منتظر ہے۔

اسرائیل نے مصر کی سرحد پر رفح سرحدی چوکی کے  ذریعے انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے بین الاقوامی مطالبات کو نظر انداز کر دیا۔تل ابیب انتظامیہ نے جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کے مقدمے میں غزہ کو انسانی امداد کی اجازت دینے کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت انصاف کے عبوری اقدام کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے سے بھی انکار کر دیا۔



متعللقہ خبریں