امریکہ، گزشتہ شب منہدم ہونے والے پل سے گرنے والے 6 افراد تک رسائی نہیں ہو سکی

پل سے ٹکرانے والے سنگاپور کے پرچم بردار ڈالی نامی  بحری کے  عملے کے تمام 22 ارکان  کو بچا لیا گیا ہے

2121063
امریکہ، گزشتہ شب منہدم ہونے والے پل سے گرنے والے 6 افراد تک رسائی نہیں ہو سکی

امریکی ریاست میری لینڈ میں کارگو جہاز سے ٹکرانے  سے منہدم ہونے والے فرانسس سکاٹکی   پُل سے دریا میں گرنے والے 8  افراد میں سے 2 افراد کو بچا لیا  گیا ہے تو باقی ماندہ 6 افراد  کے ہلاک ہونے کا خیال پایا جاتا ہے۔

پولیس حکام نے اعلان کیا  ہے کہ گزشتہ رات ایک  مال بردار بحری جہاز  کے فرانسس سکاٹکی پل کے ایک  پلر سے ٹکرا نے سے یہ  پُل ٹوٹ گیا تھا ، جس سے  8 افراد  دریا میں جا گرے تھے۔

کوسٹ گارڈ یونٹ سے تعلق رکھنے والے شینن گیلریتھ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے ، "اس وقت، ہمیں نہیں لگتا کہ ہم باقی ماندہ 6  لوگوں میں سے کسی کو زندہ  حالت میں برآمد کر سکیں  گے۔" غوطہ خور ان کی تلاش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پل سے ٹکرانے والے سنگاپور کے پرچم بردار ڈالی نامی  بحری کے  عملے کے تمام 22 ارکان  کو بچا لیا گیا ہے۔

معلوم ہوا کہ کارگو جہاز نے پل سے ٹکرانے سے کچھ دیر قبل مدد  کی اپیل کی تھی ، حس پر بالٹی مور حکام نے مزید گاڑیوں کو پل  پر چڑھنے سےروک دیا تھا۔

 میری لینڈ کے گورنر ویس ُمور  کا کہنا ہے  کہ 1977 میں تعمیر کردہ  پُل کی حالت قواعد و ضوابط کے مطابق تھی۔



متعللقہ خبریں