صومالیہ: الشباب دہشتگردوں کا ہوٹل پر حملہ، پارلیمانی ارکان کی ہلاکتوں کا دعوی

صومالیہ میں اس ہوٹل کو خالی کروا لیا گیا ہے جس پر گزشتہ شب الشباب دہشتگرد تنظیم  نے حملہ کیا جبکہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس واقعے میں کچھ  پارلیمانی  ارکان کی جانیں بھی گئیں ہیں

2116021
صومالیہ:  الشباب دہشتگردوں کا ہوٹل پر حملہ، پارلیمانی ارکان کی ہلاکتوں کا دعوی

صومالیہ میں اس ہوٹل کو خالی کروا لیا گیا ہے جس پر گزشتہ شب الشباب دہشتگرد تنظیم  نے حملہ کیا تھا۔

دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل پر بموں اور  آتشیں اسلحہ  کےاستعمال کے بعد شروع ہونے والی جھڑپیں ختم ہوگئیں ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ حفاظتی قوتوں نے تنظیم کے ارکان کو ہلاک کرتے ہوئے ہوٹل پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔

حکومت نے ابھی تک جھڑپوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں معلومات نہیں دی ہیں۔

یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں حکومتی ترجمان فرحان محمد جمالے، صومالی پولیس کے سینئر کمانڈروں میں  شامل  عبدالحمید عبداللہی فانکس، صحافی اور بعض پارلیمانی ارکان شامل ہیں۔

مقامی میڈیا میں آنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس واقعے میں کچھ  پارلیمانی  ارکان کی جانیں بھی گئیں ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری الشباب دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی۔

اس ہوٹل میں اکثر سرکاری عہدے دار ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ 

 



متعللقہ خبریں