امریکہ۔ ورجینیا میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 افراد ہلاک

جیٹ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور طیارے میں ایک بچے سمیت 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

2113752
امریکہ۔ ورجینیا میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 افراد ہلاک

متحدہ امریکہ کی ریاست ورجینیا میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ورجینیا اسٹیٹ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ " Astra 1125" قسم کادہرے  انجن والا نجی جیٹ ورجینیا کے باتھ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بتایا  گیا ہے کہ جیٹ گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور طیارے میں ایک بچے سمیت 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بھی اعلان کیا کہ وہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ہمراہ  اس واقعے کی مشترکہ تحقیقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں