وینیزویلا میں سونے کی ناجائز کان بیٹھ گئی،30 افراد ہلاک

وینیزویلا  میں ایک غیر قانونی  سونے کی کان بیٹھنے سے 30 افراد ہلاک اور سو سے زائد مٹی تلے دب گئے ہیں

2105743
وینیزویلا میں سونے کی ناجائز کان بیٹھ گئی،30 افراد ہلاک

 وینیزویلا  میں ایک غیر قانونی  سونے کی کان بیٹھنے سے 30 افراد ہلاک اور سو سے زائد مٹی تلے دب گئے ہیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  یہ غیر قانونی کان  بولیوار صوبے  سے متصل انگوستورا نامی دیہات میں واقع تھی  جہاں امدادی کاموں کےلیے  ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

 اس حادثے میں  30 افراد ہلاک  اور سو سے زائد مٹی تلے محصور ہو گئے ہیں۔

 صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  انہوں نے اس حادثے کی تفتیش کےلیے ایک غیر جانبدار کمیشن علاقے میں روانہ کر دیا ہے ۔

 ملکی پریس کی خبروں کے مطابق،یہ حادثہ مٹی  کاتودہ گرنے کے باعث پیش آیا ہے  ۔

برازیل کی سرحد کے قریب واقع بولیوار کا صوبہ سونے، ہیرے،لوہا،باکسٹ اور کولٹان کے ذخآئر سے مال مال ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں