نائیجیریا: پیٹرول پائپ لائن میں دھماکہ، 20 افراد ہلاک

صوبہ ریورز میں پیٹرول پائپ لائن میں دھماکہ، 20 افراد ہلاک کثیر تعداد میں زخمی

2081454
نائیجیریا: پیٹرول پائپ لائن میں دھماکہ، 20 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبہ ریورز میں پیٹرول لائن میں دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرول چُرانے کے خواہش مند نوجوانوں نے صوبہ ریورز کے علاقے 'اوموکو' میں واقع پیٹرول کمپنی کی پائپ لائن میں سوراخ کر دیا۔

پیٹرول رِسنے کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے اور دھماکے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں