غزہ پر اسرائیلی جارحیت، دنیا بھر میں مظاہرے

امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسپین سمیت کئی  یورپی ممالک میں مظاہرین کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبات  کیے گئے

2065998
غزہ پر اسرائیلی جارحیت، دنیا بھر میں مظاہرے
almanya gazze gosteri.jpg
avusturya gazze gosteri.jpg
isvicre gazze gosteri.jpg
fransa gazze gosteri.jpg
ingiltere gazze gosteri.jpg

غزہ پر  اسرائیلی حملوں کے خلاف اور  فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے  ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

خبر کے مطابق، امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسپین سمیت کئی  یورپی ممالک میں مظاہرین کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبات  کیے گئے۔

امریکہ کے شہر ہیوسٹن اور مشی گن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔

 واشنگٹن ڈی سی کے یونین اسٹیشن پر غزہ غزہ کےنعرے لگائے گئے، شکاگو ٹریبیون آفس کےسامنے مظاہرین نے فلسطینی شہدا کے نام سے بھرے پوسٹرز کے ساتھ احتجاج  کیا۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف برطانیہ بھر میں 100 سے زائد مقامات پر مظاہرے کیے گئے، برطانوی شہر برمنگھم  میں فلسطین کی حمایت اور  اسرائیلی جارحیت کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، برمنگھم میں کیے گئے مظاہرے میں کنزرویٹو ایم  پی شبانہ محمود کے خلاف نعروں والے پلے کارڈ بھی موجود تھے۔

احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے حق میں ووٹنگ نہ کرنے والے بھی فلسطین پر مظالم میں شریک ہیں، مظاہرے میں وزیراعظم رشی سونک اور کیئر  اسٹارمر کے خلاف شیم آن یو کے نعرے لگائے گئے۔

بارسلونا میں فائر فائٹرز کی جانب سے فائرٹرک کے سائرن بجاکر فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی عائد کا مطالبہ کیا گیا۔

لبنان، بحرین  اور  یونان کے شہر ایتھنز میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا گیا جبکہ یمن میں عوام کی بڑی تعداد نے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی۔

قطر کے دارالحکومت دوحا اور عمان میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرین سڑکوں پر نکلے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی فلسطین کے حق میں بڑا مظاہرہ کیا گیاجس دوران ایرانی کمانڈر حسین سلامی نے خطاب میں کہا کہ جنگ میں اسرائیل کو یقینی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اسلامی دنیا جو کر سکی کرے گی، مسلمان عوام غزہ کے مظلوم عوام کی طرف سے بدلہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں