اسرائیلی حملوں اور ان کے نتائج پر بات کرنے کے بجائے جنگ بندی کے لیے فوری اقدام کریں، فلسطینی مندوب

منصور نے غزہ میں انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کیا

2065845
اسرائیلی حملوں اور ان کے نتائج پر بات کرنے کے بجائے جنگ بندی کے لیے فوری اقدام کریں، فلسطینی مندوب

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ریاض منصور نے اقوام متحدہ کے اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی حملوں اور ان کے نتائج پر بات کرنے کے بجائے جنگ بندی کے لیے فوری اقدام کریں۔

منصور نے غزہ میں انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کیا۔

اقوام متحدہ کے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ماہرین کی غزہ سے متعلق  تقاریر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے منصور نے خطے میں در پیش  المیہ کے حوالے سے تجزیات اور سیاسی گفتگو سے آگے بڑھ  کر فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔جب  اسرائیل کو جنگ جاری رکھنے کی اجازت دی جا رہی ہے  تو  ہمیں بیک وقت  انسانی امداد کے لیے دباؤ  ڈالنے کی بھی ضرورت ہے۔ یہ نظام اس طرح  نہیں چل سکتا، سب سے پہلے، جتنی جلدی ممکن ہو  آپ کو جنگ رکوان کی ضرورت ہے۔ "

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں رکن ممالک کی اکثریت اسرائیل کے حملوں کے خلاف جنگ بندی پر ایک ہی رائے رکھتی ہے، منصور نے کہا کہ اس کے باوجود اگر ہم 40 دنوں کے بعد بھی انسانی بنیادوں پر جنگ بندی حاصل نہیں کر سکے تو یہاں ماہرین کی باتوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مزید کتنے فلسطینی بچوں، خواتین اور شہریوں کو مرنا  ہو گا؟"

منصور نے  اس بات پر زور دیا کہ  فلسطینی سن 1948 کی طرح  دوسری بار نقبہ  سے دو چار نہیں ہونا چاہتے۔

 

 



متعللقہ خبریں