حماس کی جارحیت ختم ہونے پر اسرائیلی حملے بھی رُک جائیں گے: بائڈن

ہم قیدیوں کی رہائی کے لئے سب کچھ کریں گے لیکن یہ بات امریکی فوجیوں کو علاقے میں بھیجنے کا مفہوم نہیں رکھتی: صدر جو بائڈن

2064977
حماس کی جارحیت ختم ہونے پر اسرائیلی حملے بھی رُک جائیں گے: بائڈن

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کو آگاہ کر دیا ہے کہ مسئلہ فلسطین میں دو حکومتی حل مسئلے کا "حتمی جواب" ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ امریکہ کے دوران صدر بائڈن نے سان فرانسسکو میں مہمان صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ" ہم نہیں جانتے کہ غزّہ پر اسرائیلی حملے کب تک جاری رہیں گے لیکن ہم نے اسرائیلیوں، نیتان یاہو اور ان کی کابینہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا آخری حل دو حکومتی حل ہے"۔

بائڈن نے کہا ہے کہ "غزّہ پر اسرائیلی حملے کب رُکیں گے؟ میرے خیال میں جب حماس کی، اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے، ان کی حق تلفی کرنے اور ان کے خلاف خوفناک اقدامات کرنے کی، صلاحیت ختم ہو جائے گی تو حملے بھی رُک جائیں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم قیدیوں کی رہائی کے لئے سب کچھ کریں گے لیکن یہ بات امریکی فوجیوں کو علاقے میں بھیجنے کا مفہوم نہیں رکھتی"۔



متعللقہ خبریں