روس: امریکہ، شامی پیٹرول اور اناج کی، اسمگلنگ کر رہا ہے

امریکہ، دریائے فرات کے مشرق میں ایک کُرد نیم ریاست قائم کر کے شامی پیٹرول اور اناج کی اسمگلنگ کر رہا ہے: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

2042749
روس: امریکہ، شامی پیٹرول اور اناج کی، اسمگلنگ کر رہا ہے

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ، دریائے فرات کے مشرق میں ایک کُرد نیم ریاست قائم کر کے شامی پیٹرول اور اناج کی اسمگلنگ کر رہا ہے۔

لاوروف نے تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم، مسئلہ شام کے بارے میں ترکیہ اور ایران کے ساتھ آستانہ فارمیٹ کے دائرہ کار میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے شام کی اقتصادیات کو پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔

لاوروف نےکہا ہے کہ " دریائے فرات کے مشرق میں امریکی اقدامات  بھی شامی اقتصادیات پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔ اصل میں اس علاقے میں امریکہ ایک کُرد سیمی اسٹیٹ بنا چکا ہے اور یہاں سے شامی پیٹرول اور شامی اناج کی اسمگلنگ کر رہا ہے"۔



متعللقہ خبریں