چین: وزیر خارجہ چن گینگ بر طرف کر دیئے گئے

ان کی جگہ نئے وزیر خارجہ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ برائے خارجہ تعلقات وانگ ای ہوں گے، وہ پہلے بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں

2015911
چین: وزیر خارجہ چن گینگ بر طرف کر دیئے گئے

چین نے اپنے وزیر خارجہ چِن گینگ کو تقرری کے 7 ماہ سے بھی کم عرصے میں عہدے سے فارغ کردیا۔ 

خبر کے مطابق، نئے وزیر خارجہ حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ برائے خارجہ تعلقات وانگ ای ہوں گے، وہ پہلے بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

عہدے سے ہٹائے جانے والے 57 سالہ وزیر خارجہ چن گینگ کو آخری بار 25 جون کو عوامی سطح پر دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں تھا، ان کی غیر حاضری پر وزارت خارجہ نے بھی چپ سادھ رکھی تھی جس نے قیاس آرائیوں کا جنم دیا تھا۔

چن گینگ کو گزشتہ  سال  دسمبر میں وزیر خارجہ تعینات کیا گیا تھا اور انہیں چینی صدر شی جن پنگ کا معتمد خاص سمجھا جاتا ہے۔

اس حوالے سے  کہا  گیا ہے کہ چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نے وانگ ای کو وزیر خارجہ مقرر کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے اور چن گینگ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

چن گینگ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم خبروں میں یہ کہا گیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے چن گینگ کو فارغ کیے جانے کے فرمان پر دستخط  کردیے ہیں۔



متعللقہ خبریں