ترکیہ اناج راہداری معاہدے میں دوبارہ مرکزی کردار ادا کر سکتا ہے، امریکی وزیر خارجہ

ترکیہ  پہلے مرحلے میں اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس  کے ساتھ قریبی تعاون  کے اندر کام کرتے  ہوئے  اس معاہدے  کے قیام میں  مؤثر ثابت ہوا تھا

2014635
ترکیہ اناج راہداری معاہدے میں دوبارہ  مرکزی کردار ادا کر سکتا ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ وہ بحیرہ اسود اناج راہداری معاہدے کے حوالے سے  ترکیہ سے"دوبارہ قائدانہ کردار ادا کرنے" کی توقع رکھتے ہیں۔

بلنکن نے کولورادو میں جاری آسپن سیکیورٹی فورم میں  بحیرہ اسود اناج  اقدام میں ترکیہ کے  کردار کے بارے میں  بات کرتے ہوئے کہا کہ"ترکیہ  پہلے مرحلے میں اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس  کے ساتھ قریبی تعاون  کے اندر کام کرتے  ہوئے  اس معاہدے  کے قیام میں  مؤثر ثابت ہوا تھا۔ اس معاملے کو صفر سے  شروع کرتے ہوئے  عملی جامہ پہنانے میں اس نے  ایک شاندار معرکہ سر انجام دیا تھا۔ "

انہوں نے کہا کہ" اس بنا پر  ہم  ترکیہ سے  اس سے قبل کی طرح  دنیا کے چاروں گوشوں میں انسانوں کی ضرورت ہونے والی خوراک کو کم نرخوں پر  خرید سکنے کے موقع کو دوبارہ  پیدا کرنے کے لیے اس  عمل  کی بحالی میں  قائدانہ کردار سنبھالنے کی توقع رکھتے ہیں۔"

روس کے اناج معاہدے سے دستبردار ہونے والے ان ایام میں ترکیہ کی جانب سے اس معاہدے کی بحالی کے لیے  صرف کردہ جدوجہد کا حوالہ دینے والے امریکی وزیر نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان   نے  اس معاملے  پر روسی صدر ولا دیمر پوتن سے بھی مذاکرات کیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں