امریکہ: ڈرائیور نے گاڑی تارکین وطن پر چڑھا دی،7 افراد ہلاک

مقامی پولیس کے ترجمان مارٹن سینڈوول نے وضاحت کی کہ ایک سرمئی رنگ کی ایس یو وی  نے سرخ بتی چلائی اور بہت سے لوگوں سے ٹکرا گئی

1983846
امریکہ: ڈرائیور نے گاڑی تارکین وطن پر چڑھا دی،7 افراد ہلاک

امریکہ میں ایک المناک حادثے میں  7 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک  گاڑی جنوبی ٹیکساس میں ایک تارکین وطن کے امدادی مرکز کے قریب بس سٹاپ پر فٹ پاتھ پر بیٹھے افراد کے گروپ پر چڑھ دوڑی ۔

خبر کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فوری طور پر اسے غیر ارادی طور پر پیش آنے والا حادثہ شمار کیا ہے حالانکہ ایک عینی شاہد نے اطلاع دی ہے ڈرائیور بہت تیزی سے اپنی گاڑی ان کی طرف لے جا رہا تھا۔

مقامی پولیس کے ترجمان مارٹن سینڈوول نے وضاحت کی کہ ایک سرمئی رنگ کی ایس یو وی  نے سرخ بتی چلائی اور بہت سے لوگوں سے ٹکرا گئی۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق براؤنسویل میں صبح 8 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ  متاثرین میں سے کچھ تارکین وطن تھے ،حکام سرحدی پولیس کے ساتھ ملکر واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں