ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سیلاب سے 394 افراد جان بحق

نیشنل پریس کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کیوو ریاست کے بشوشو اور نیاموکوبی گاؤں میں دو روز قبل آنے والے سیلاب کے بعد مزید 218 افراد کی لاشیں ملی ہیں

1983710
ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سیلاب سے 394 افراد جان بحق

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (KDC) کے مشرق میں واقع جنوبی کیوو صوبے میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں جانیں گنوانے والے افراد کی تعداد 394 ہو گئی ہے۔

نیشنل پریس کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کیوو ریاست کے بشوشو اور نیاموکوبی گاؤں میں دو روز قبل آنے والے سیلاب کے بعد مزید 218 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

اس طرح سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 394 ہوگئی۔

اس تباہی کے دوران ریسکیو ٹیمیں  اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھَےہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں