شمالی کوریا نے دو میزائل تجربے کر ڈالے

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کے تجربےکیے ہیں، جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل  داغے ہیں

1948423
شمالی کوریا نے  دو میزائل تجربے  کر ڈالے

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کے تجربےکیے ہیں، جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل  داغے ہیں ۔

جاپان نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ تجربے مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بج کر  انسٹھ  اور دوسرا سات بج کر دس منٹ پر کیے گئے۔

 واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز مستقبل قریب میں ہونے والی امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ فوجی مشقوں پر سخت ردعمل کی دھمکی دی تھی جس کےبعد شمالی کوریا کے رواں سال میں یہ پہلے میزائل تجربے تھے۔

جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ کے  ہوائی اڈے کے قریب موجود سائٹ سے میزائل  داغے گئے ہیں۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل لانچ کیے جانے کے ایک گھنٹے سے زیادہ عرصے بعد جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے اندر سمندر میں گرے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے سب سے بڑے میزائلوں میں  سے ایک تھے۔



متعللقہ خبریں