امریکی صدر بائیڈن کی لیبیا کے استحکام اور خوشحالی کی حمایت

ق بائیڈن نے لیبیا کی آزادی کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے لیبیا ئی  صدارتی کونسل کے صدر محمد المنفی کو ایک خط بھیجا ہے

1923127
امریکی صدر بائیڈن کی لیبیا کے استحکام اور خوشحالی کی حمایت

متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ لیبیا کے عوام کے مستحکم، جمہوری اور خوشحال مستقبل کے حصول کے لیے حمایت وتعاون جاری رکھیں گے۔

لیبیائی صدارتی کونسل کے میڈیا آفس کے تحریری بیان کے مطابق بائیڈن نے لیبیا کی آزادی کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے لیبیا ئی  صدارتی کونسل کے صدر محمد المنفی کو ایک خط بھیجا ہے۔

17 دسمبر کو  امریکہ۔ افریقہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے  واشنگٹن    کے دورے کے دوران  امریکی صدر سے ملاقات کرنے والے الا منفی  نے  بائیڈن کو  اپنے ملک میں استحکام کے قیام  کی راہیں تلاش کرنے اور صدارتی کونسل   کے سیاسی و  معاشی  نقطہ نظر کے بارے میں آگاہی کرائی تھی۔

خیال رہے کہ لیبیا میں  24 دسمبر کو  یوم آزادی منایا جاتا ہے۔

لیبیا میں عبدالحمید دبیبہ  اور فتحی باش آغا  کی قیادت میں دو  مختلف  حکومتوں کا کچھ عرصے سے وجود ملک میں عدم استحکام کا سبب بنا ہے۔

نومبر 2020 میں لیبیا کے سیاسی ڈائیلاگ  فورم کے اجلاسوں میں ملک میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 24 دسمبر 2021 کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن انتخابات مقررہ تاریخ پر نہ  ہو سکے تھے۔



متعللقہ خبریں