جی -20 سربراہی اجلاس، یوکرینی صدر کا خطاب

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں مختلف ممالک پر یوکرین سے اناج کے معاہدے میں توسیع پر بھی زور دیتے ہوئے ایک امن معاہدے کی بھی تجویز پیش کی ہے

1906630
جی -20 سربراہی اجلاس، یوکرینی صدر کا خطاب

انڈونیشیا کے شہر بالی میں 2 روزہ جی 20 سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا، یوکرینی صدر زیلنسکی نے اجلاس سے ویڈیو خطاب کیا ہے۔

خبر کے مطابق، جی 20 سربراہی اجلاس میں یوکرین جنگ کا موضوع حاوی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں یوکرین پر روسی جارحیت کی مذمت کے لیے مغربی ملکوں کی کوششوں کا ذکر ہو ا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیرِ خارجہ سرگی لاروف کر رہے ہیں۔

 یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جی 20 اجلاس سے ویڈیو خطاب کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ روس کی تباہ کن جنگ کو ختم کیا جائے اور ہزاروں جانیں بچائی جائیں۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں مختلف ممالک پر یوکرین سے اناج کے معاہدے میں توسیع پر بھی زور دیا اور اپنے امن فارمولا  میں کہا کہ ان تجاویز میں  تابکاری اور جوہری ،غذائی  اور توانائی  تحفظ،تمام قیدیوں اور جلا وطن افراد کی رہائی، اقوام متحدہ کی وضع کردہ شرائط پر عمل درآمد، علاقائی سالمیت،روسی فوجیوں کے انخلا  اور جنگ کے خاتمے سمیت  طرفین کے درمیان  امن معاہدے کی منظوری  شامل ہے۔

 



متعللقہ خبریں