امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ کو اغوا کرنا چاہتا تھا:ڈیوڈ ڈی پیپے

ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے گھر پرگزشتہ ہفتے حملہ آور کی جانب سے  دھاوا بولا گیا تھا اور ان کے  بیاسی سالہ شوہر پال کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا

1901069
امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ کو اغوا کرنا چاہتا تھا:ڈیوڈ ڈی پیپے

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے گھر پر حملہ کرنے والا ملزم نینسی پلوسی کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔

ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے گھر پرگزشتہ ہفتے حملہ آور کی جانب سے  دھاوا بولا گیا تھا اور ان کے  بیاسی سالہ شوہر پال کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خبر کے مطابق، استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا بیالیس سالہ ملزم ڈیوڈ ڈی پیپے نینسی پلوسی کو اغوا کر کے ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہتا تھا اور تہیہ کیا ہوا تھا کہ اگر ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے جھوٹ بولا تو ان کے گھٹنے کی ہڈی توڑ دے گا تاکہ ڈیموکریٹس کو سبق سکھایا جاسکے۔

 حملے کے بعد سان فرانسسکو پولیس کا کہنا تھا کہ جب پولیس نینسی پلوسی کے گھر پہنچی تو حملہ آور ہتھوڑے سے ان کے شوہر پال پر حملہ کر رہا تھا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر اسے روک کر گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ حملہ آور اسپیکر نینسی پلوسی پر حملے کی غرض سے گھر میں داخل ہوا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔

پال پلوسی کے سر میں فریکچر کی سرجری کی گئی ہے اور ان کے بائیں بازو میں بھی گہرے زخم آئے۔



متعللقہ خبریں