وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت

بلنکن نے ہیٹی کے عوام  کی مدد کے لیے باہمی روابط  کے ساتھ کاروائیاں کرنے  کی ضرورت  پر بھی توجہ مبذول کرائی

1899761
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی ریاستی کونسل کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلنکن اور وانگ نے دونوں ممالک کے تعلقات پر بات چیت کی۔

اعلامیہ میں بتایا  گیا ہے کہ وزیر بلنکن نے  دونوں ممالک کے مابین  روابط کو  قائم رکھنے  کے عمل کو جاری رکھنے اور امریکہ۔ چین  تعلقات کو ذمہ دارانہ  طریقے  سے  نبھانے  کی   ضرورت پر  غور کیا ہے۔  انہوں نے  روس کی یوکیرین  کے خلاف جنگ  اور اس کے عالمی سلامتی و اقتصادی  استحکام   کے لیے خطرات  کو بھی ایجنڈے میں لایا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بلنکن  نے  ہیٹی میں  زبوں حالی کی شکار انسانی و سلامتی صورتحال پر بھی چینی ہم  منصب سے بات  چیت کی ہے اور  ہیٹی کے عوام  کی مدد کے لیے باہمی روابط  کے ساتھ کاروائیاں کرنے  کی ضرورت  پر بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔



متعللقہ خبریں