" شمالی کوریا کے جوہری تجربات"جنوبی کوریا اور امریکہ نے فوجی مشقیں شروع کر دیں

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکہ نے آج سے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "یو ایس ایس رونالڈ ریگن "کا استعمال کرتے ہوئے مشترکہ بحری مشقیں شروع کردی ہیں

1889870
" شمالی کوریا کے جوہری تجربات"جنوبی کوریا اور امریکہ نے فوجی مشقیں شروع کر دیں

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکہ نے آج سے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "یو ایس ایس رونالڈ ریگن "کا استعمال کرتے ہوئے مشترکہ بحری مشقیں شروع کردی ہیں۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ بحری مشقیں 7 اور 8 اکتوبر کو ملک کے مشرقی ساحل سے دور ہوں گی۔

واضح رہے ان مشقوں کا آغاز ان حالات میں ہوا ہے جب شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ روز  سمندر میں دو بیلسٹک میزائل داغے گئے اور پھر جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب جنگی طیاروں کی پروازیں کی گئیں۔

جنوبی کورین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ہم اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا اور شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے تیاری جاری رکھیں گے۔

امریکی جنگی گروپ اس ہفتے پہلے ہی جاپان اور جنوبی کوریا کے جنگی جہازوں کے ساتھ تین طرفہ میزائل دفاعی مشقوں میں حصہ لے چکا ہے۔

 واضح رہے کہ  گزشتہ منگل کو شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل  داغا تھا تو اس کے بعد جنوبی کوریا اور جاپان کے جنگی جہازوں نے بھی پروازیں شروع کی تھیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ کے اعلیٰ دفاعی حکام نے تبادلہ خیال کیا ہے ، اس بات چیت میں شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کو لانچ کرنے  کی شدید انداز میں مذمت کی گئی ہے۔

 اس بات چیت میں اتفاق کیا گیا کہ سہ فرقی بحری مشقوں سے شمالی کوریا کو جواب دینے کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے۔



متعللقہ خبریں