کل یوکرین کے 4 علاقے روس میں شامل ہو جائیں گے: کریملن

ریفرینڈم میں روس کے حق میں  فیصلہ کرنے والے علاقوں کو کل سرکاری سطح پر روس کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا: دمتری پیسکوف

1886307
کل یوکرین کے 4 علاقے روس میں شامل ہو جائیں گے: کریملن

روس صدارتی پیلس کریملن نے کہا ہے کہ کل یوکرین کے 4 علاقوں کا روس کے ساتھ الحاق ہو جائے گا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ریفرینڈم میں روس کے حق میں  فیصلہ کرنے والے علاقوں کو کل منعقدہ دستخط تقریب کے ساتھ سرکاری  سطح پر روس کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ دونیتسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپوریزیا کے روس کے ساتھ الحاق کے لئے متوقع دستخط تقریب ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق کل سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گی۔



متعللقہ خبریں