عالمی مسائل پر غور کےلیے جرمن،امریکی،فرانسیسی اور برطانوی رہنماوں کا رابطہ

جرمن چانسلر اولاف شولز،امریکی صدر جو بائیڈن ،فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفون پر  عالمی مسائل کے حوالے سے بات چیت کی ہے

1870653
عالمی مسائل پر غور کےلیے جرمن،امریکی،فرانسیسی اور برطانوی رہنماوں کا رابطہ

جرمن چانسلر اولاف شولز،امریکی صدر جو بائیڈن ،فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفون پر  عالمی مسائل کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن ہب اسٹرائیٹ نے اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ اس بات چیت میں  روسی حملوں کے خلاف یوکرین کی مدد پر اتفاق رائے کیا گیا ہے۔

 سربراہوں نے  یوکرین کے زاپوریا جوہری ری ایکٹر کی تازہ صورتحال پر بھی غور کرنے سمیت  یہ مطالبہ کیا کہ تنصیب کے قریب کسی بھی قسم کی عسکری حرکات سے بچا جائے جبکہ توانائی کمیشن کا ایک وفد  بھی ری ایکٹر کا معائنہ کرے۔

جرمن ترجمان نے مزید بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات،خطے میں ایران کے اقدامات اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں