سلمان رشدی کی حالت بہتر ہو رہی ہے، امریکی صدرنے حملے کی شدید مذمت کردی

امریکہ کی ریاست نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہونے والے  ہند نژاد برطانوی مصنف سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا اور ان کی حالت قدرے بہتر بتائی جارہی ہے

1867588
سلمان رشدی کی حالت بہتر ہو رہی ہے، امریکی صدرنے حملے کی شدید مذمت کردی

امریکہ کی ریاست نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہونے والے  ہند نژاد برطانوی مصنف سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا اور ان کی حالت قدرے بہتر بتائی جارہی ہے۔

خبر کے مطابق، چاقو حملے میں زخمی ہونے والے م سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، اب ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل نیو یارک میں تقریب کے دوران چاقو بردار حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر  سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا، جس پر پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔

گزشتہ روز م سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے24 سالہ  ملزم کی شناخت ظاہر کی گئی تھی۔

نیویارک پولیس کے مطابق ہادی ماتر نامی شخص نے  سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس کا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے۔

سلمان رشدی پر حملے کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے  دہشت انگیز قرار دیا جبکہ صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے اس حملے کی مذمت کرتےہوئے سلمان رشدی کی صحت یابی کےلیے دعا کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں