امریکی منطق سزا سے بالاتر اورتمام حدود پار کرنے کی مجاز نظر آتی ہے:لاوروف

روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی  کے دورہ تائیوان  سے متعلق کہا ہے کہ  یہ  اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر کوئی سزا  سے مبرا اور ہر حد پار کرنے کا مجاز ہے

1863193
امریکی منطق سزا سے بالاتر اورتمام حدود پار کرنے کی مجاز نظر آتی ہے:لاوروف

 روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی  کے دورہ تائیوان  سے متعلق کہا ہے کہ  یہ  اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر کوئی سزا  سے مبرا اور ہر حد پار کرنے کا مجاز ہے۔

میانمار کے دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ نے اپنے برمی ہم منصب ونا موانگ لوین  سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران  پیلوسی کے دورہ تائیوان سے متعلق کہا کہ امریکہ جو چاہے کرے سزا سے مبرا اور تمام حدیں پار کرنے کا مجاز نظر آتا ہے۔

 لاوروف  نے کہا کہ  امریکہ کا ماننا ہے کہ وہ چاہے کر سکتا ہے جبکہ پیلوسی کا یہ دورہ اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

اس دوران روس اور امریکہ کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدے میں توسیع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات کے آغاز سے متعلق کسی قسم کی  طلب موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں