روس نے ڈیوڈ کیمرون سمیت 39 برطانوی شہریوں کا ملک میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا

روس نے، برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم میں سے ڈیوڈ کیمرون سمیت، 39 برطانوی شہریوں کا ملک میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا

1862312
روس نے ڈیوڈ کیمرون سمیت 39 برطانوی شہریوں کا ملک میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا

روس نے، برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم میں سے ڈیوڈ کیمرون سمیت، 39 برطانوی شہریوں کا ملک میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔

روس وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں برطانیہ کی طرف سے روسی سیاسی، اقتصادی اور میڈیا نمائندوں پر پابندیوں کے اطلاق کی یاد دہانی کروائی گئی ا ور  کہا گیا ہے کہ اس کے جواب میں برطانیہ کے، بعض سیاست دانوں ، کاروباری شخصیات اور صحافیوں سمیت، 39 شہریوں  کو پابندیوں کی فہرست میں داخل کر دیا  گیا ہے۔ مذکورہ اشخاص کے روس میں داخلے کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

بیان میں، پابندیوں کی فہرست میں شامل کئے گئے، افراد کے اسماء بھی شائع کئے گئے ہیں۔

اسماء کی فہرست میں برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا نام بھی شامل ہے۔



متعللقہ خبریں